ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام نوامی تہوارکے دوران کانپور میں ہنگامہ، پتھراؤکے بعد حالات زیرقابو

رام نوامی تہوارکے دوران کانپور میں ہنگامہ، پتھراؤکے بعد حالات زیرقابو

Thu, 06 Apr 2017 12:18:56    S.O. News Service

کانپور،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اترپردیش کے کانپور دیہات میں رام نوامی  رتھ یاترا کے راستوں کو لے کردو فریقوں کے درمیان ہنگامہ ہو گیا۔ اور  دونوں فریق کے درمیان  جم کر پتھربازی ہوئی۔ ہنگامہ کو پرسکون کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرناپڑا۔ ایس پی پربھاکر چودھری نے بتایا کہ اکبرپور کوتوالی کے محلے سے ہر سال کی طرح اس سال رام نوامی کے چلتے رتھ یاترا نکالی جا رہی تھی۔یاترا کے ساتھ ہی جوارے بھی نکالے گئے۔ اسی دوران راستے کو لے کر ایک فریق نے مخالفت کی ۔ جس کے بعد دونوں فریق آمنے سامنے آ گئے اورمارپیٹ کرکے پتھراؤشروع ہو گیا۔ ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے جوارے کے ساتھ چل رہی پولیس فورس نے بگڑے ماحول کوقابومیں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔غنیمت یہ رہی کے اچانک ہوئے پتھراؤسے فورس نے فوراََ مورچہ سنبھال لیااوروہاں سے بھیڑ کو بھگایا۔ایس پی نے بتایاکہ علاقے میں بھاری فورس کو لگا دیا گیا ہے اورفسادیوں کی نشاندہی کر کے امن تحلیل کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیجا جا رہاہے۔


Share: